28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:39
کراچی: عدالتی کمیشن میں حامد میر پر قاتلانہ حملے کی کارروائی شروع
جیو نیوز - کراچی …حامد میر پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے قائم عدالتی کمیشن نے کارروائی کا آغاز کردیا۔ بیان ریکارڈ کرانے ڈی جی رینجرز ،سیکریٹری داخلہ ، آئی جی سندھ اور جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی سمیت دیگر حکام سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس انورظہیر کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اقبال حمید الرحمان پر مشتمل تین رکنی کمیشن سماعت کررہا ہے۔جنگ گروپ اور جیو کی جانب سے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے محمد سلیمان اور فیصل عزیز خان بھی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں موجود ہیں۔تحقیقاتی کمیشن چیمبر میں ان کیمرہ سماعت کررہا ہے، جہاں میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں ۔