تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:53

کراچی:بم باہر سے نہیں پھینکا گیا، اندر ہی کسی کے پاس تھا،پولیس

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے سائیٹ میں واقع طاہری مدرسے میں ہونے والے دستی بم دھماکے میں تین طالب علم جاں بحق اور11 افراد زخمی ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم مدرسے میں کسی بچے کے پاس موجود ہوسکتا ہے۔مومن آباد تھانے کی حدود میں واقع طاہری مدرسے میں صبح 11 بجے اچانک زوردار دھماکہ ہوا۔ مدرسے میں موجود استاد کے مطابق بچے پڑھ رہے تھے، کے اچانک کوئی چیز کلاس باہر آکر گری جس سے زوردار دھماکا ہوگیا۔دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ دھماکہ چائنا کے جدید دستی بم کے پھٹنے سے ہوا۔ خدشہ ہے کہ دستی بم مدرسے میں موجود کسی بچے کے پاس ہی موجود تھا۔دوسری جانب دھماکے کی کوریج کرنے والی جیو نیوز اور دیگر میڈیا ٹیموں کو وہاں موجود مشتعل افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.