تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:25

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن میجرعامرکاکمیٹی سے الگ ہونے کافیصلہ

جیو نیوز - اسلام آباد…حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن میجر رٹائرڈ عامر نے کمیٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ میجر رٹائرڈ عامر نے حکومت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہ کہ وہ مذاکراتی عمل میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض مذاکرات کاروں نے نیک کام کو سیاسی مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنالیا ہے۔ وہ وزیرداخلہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق میجر رٹائرڈ عامر نے بعض ارکان کے میڈیا میں بیانات سے ناراض ہوکر علیحدگی کا فیصلہ کیا ۔ آخری اجلاس میں بھی انہوں نے ارکان کیلیے ضابطہ کار کی پابندی پر زور دیا تھا کہ ارکان کوئی خبر میڈیا کو لیک نہ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.