28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:56
لاپتہ افراد کیلئے مظاہرہ کرنیوالوں پر پولیس کا تشدد، آمنہ مسعود جنجوعہ گرفتار
جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آبادپولیس نے آمنہ مسعود جنجوعہ کو حراست میں لے لیا،آمنہ مسعود جنجوعہ کو حراست میں لینے قبل تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔آج صبح اسلام آباد کے ڈی چوک میں لاپتاافرادکے لواحقین احتجاج کر رہے تھے کہمظاہرین پارلیمنٹ ہاوٴس کی طرف جاناچاہتے تھے کہ پولیس نے انہیں روک کر تشدد کانشانہ بنایا۔مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اورآنسوگیس کی شیلنگ بھی کی جس وہاں اشتعال پایا جا تا ہے۔ مظاہرے میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے آمنہ مسعود جنجوعہ سمیت متعددمظاہرین کوگرفتارکرلیا ہے۔