28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:56
وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے گندم کی سبسڈی بحال کردی
جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے گندم کی سبسڈی بحال کردی ہے،وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی بڑھاتے ہوئے فی کلو قیمت 11 روپے مقررکردی ہے۔ وفاقی وزیر برجیس طاہر نے وزیر اعلیٰ ٰگلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ وزیر اعظم نے 5 ارب 65 کروڑ روپے کی حالیہ سبسڈی کے علاوہ 45 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری بھی دیدی ہے جس کے بعد اب گلگت بلتستان میں گندم کی فی کلو قیمت 14 روپے سے کم کر کے 11 روپے کر دی گئی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے گندم پر سبسڈی واپس لیے جانے کے خلاف کئی روز سے احتجاج شروع رکھا تھا جو حکومتی یقین دہانی کے بعد ہفتہ کو ختم کردیا گیا تھا۔