28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:28
حکومت کا کسی میڈیا ہاؤس پر پابندی کاکوئی ارادہ نہیں،صدرمملکت
جیو نیوز - کراچی…صدرپاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت کا کسی بھی میڈیا ہاؤس پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں،ہم کسی ٹی وی چینل پرپابندی کیخلاف ہیں۔ صدر نے بزرگ سیاستدان معراج محمدخان سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی ہے، صدرمملکت اورمعراج محمدخان کے درمیان مختلف امورپرتبادلہ خیال ہوا ،صدر ممنون حسین نے اس موقع پر کہا کہ ہم کسی ٹی وی چینل پرپابندی کیخلاف ہیں،حکومت کاکسی بھی میڈیاہاوٴس پرپابندی لگانے کاکوئی ارادہ نہیں،حامدمیرپرقاتلانہ حملے کے واقعے کے بعدمیڈیاہاوٴسزمیں اختلافات افسوسناک ہیں، دوران ملاقات صدرممنون حسین نے سینئرصحافی حامدمیرکی صحت یابی کیلئے دعا کرائی ۔