28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 21:21
وزیراعظم کا آمنہ جنجوعہ سمیت مظاہرین پر تشدد کا نوٹس،فوری رہائی کا حکم
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیر اعظم نواز شریف نے پیر کی شام اسلام آباد کے ڈی چوک پر آمنہ مسعود جنجوعہ سمیت مظاہرین پر پولیس تشدد کا نوٹس لے لیتے ہوئے مظاہرین کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پرامن مظاہرے کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے،نہتے مظاہرین کے ساتھ پولیس کا غیرمناسب سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں۔لہذا مظاہرین کو فوری رہا کردیا جائے۔دریں اثناء لا پتا افراد کے حق میں ڈی چوک پر مظاہرین کا احتجاج اس وقت بھی جاری ہے،اور مظاہرین نے لا پتا افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی ہوئی ہیں۔