28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:46
کراچی ،میٹرول میں ایک مکان پر دستی بم سے حملہ
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے میٹروول میں ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق سائیٹ کے علاقے میٹرول میں ایک مکان پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے ۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دستی بم حملہ مقامی ٹرانسپورٹر کے گھر پر کیا گیا ہے ،ایس ایس پی کے مطابق ابتدائی طور پربھتے کا معاملہ لگتاہے،واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں،زخمی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔