تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:32

لاہور : باراتیوں کی بس نالے میں جا گری ،بچوں اور خواتین سمیت 8 زخمی

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں جلو پنڈ کے قریب ریس لگاتی باراتیوں کی بس کینال روڈ پر گہرے نالے میں جا گری ،3بچوں اور 4 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تاج پورہ اسکیم کے رہائشی جاوید کے بیٹے عمران کی بارات 2بسوں میں جلو پنڈ جارہی تھی ،بسوں کی ریس پر ایک بس بے قابو ہو کرگہرے نالے میں جا گری ۔جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی بچوں اورعورتوں کو قریبی اسپتال پہنچا دیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، دونوں ڈرائیور فرار ہو گئے،ضلعی انتظامیہ نے بس کو کرین کے ذریعے نالے سے نکالا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.