29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:57
پشاور، بڈھ بیرمیں بجلی کے 2ٹاور تباہ کردیے گئے
جیو نیوز - پشاور…پشاورکے نواحی علاقے بڈھ بیرمیں شرپسندوں نے بجلی کے دو ٹاورز دھماکاخیزموادسے تباہ کردیے، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جسے بحال کردیاگیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے بڈھ بیر کے علاقے میرہ بالرزئی اور ماشوگگر میں بجلی کے دو ٹاورز دھماکاخیزمواد نصب کرکے تباہ کر دیے۔دھماکوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں گلبہار، نشتر آباد، لاہوری اور سکندرہ پورا میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔پیسکوحکام کے مطابق 2گھنٹے میں تمام علاقوں کی بجلی بحال کردی گئی۔