تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:31

خیبرایجنسی: لنڈی کوتل میں فورسز کی کارروائی، 3 شدت پسند ہلاک

جیو نیوز - خیبر ایجنسی…خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ جھڑپ میں 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے خواجل خیل میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔اس دوران شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 3 شدت پسند مارے گئے جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ مارے گئے شدت پسندلنڈی کوتل ایف سی چھاوٴنی پر حملوں میں ملوث تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.