تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:50

ملتان : گھر میں گھسنے والا مشکوک شخص پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے

جیو نیوز - ملتان…ملتان میں ایک گھر میں گھسنے والے مشکوک شخص کو گھر والوں نے پکڑ لیا پہلے خود مارا پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔مشتبہ شخص کو پکڑنے کا یہ واقعہ ملتان کی ریلوے کالونی میں پیش آیا جہاں نوید نامی شخص ایک گھر میں دن دیہاڑے داخل ہو رہا تھا کہ گھر والوں نے اسے دیکھ لیا۔ بس پھر کیا تھا اسے پکڑ کر اسے خوب مارا اور پھر اہل محلہ سے پٹوانے کے لئے گھر سے باہر لے آئے جہاں سب محلے والوں کو بھی جمع کر لیا۔ باری باری سب اسے مارتے رہے۔ ریلوے کالونی کے مکینوں کا کہنا تھا کہ آئے روز کسی نہ کسی کے گھر میں چوریاں ہو رہی ہیں پولیس کو بھی آگاہ کیا لیکن وہ چور کو پکڑنے میں ناکام ہوئی آج جب مشکوک شخص کو دیکھا تو پولیس کو اطلاع کرنے کی بجائے اسے خود پکڑ لیا۔ پٹائی لگانے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.