تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:31

آئی پی ایل میں آج کولکتا اور راجستھان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

جیو نیوز - ابو ظہبی…انڈین پریمئیر لیگ میں آج کولکتا نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی،میچ جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا ۔ابو ظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر راجستھان رائلز اور جبکہ چوتھے نمبر کی ٹیم کولکتا نائٹ رائنڈرزہے۔دونوں ٹیمیں ایونٹ میں دو،دو فتوحات حاصل کرچکی ہیں۔رن ریٹ کے لحاظ سے راجستھان رائلز کی پوزیشن بہتر ہے۔ یہ میچ پاکستان کا پہلااسپورٹس چینل جیو سوپر شام ساڑھے سات بجے براہ راست نشر کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.