29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 16:7
کشمور:خوشحال ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، متعددافراد زخمی
جیو نیوز - کشمور… کشمور میں کندھ کوٹ کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشاور سے کراچی سے جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کندھ کوٹ کے قریب پٹری سے اترگئی، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔