تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:28

سعودی عرب میں جنگی مشقیں،آرمی چیف راحیل شریف کی شرکت

جیو نیوز - ریاض …سعودی عرب میں دو روزہ جنگی مشقیں ختم ہوگئیں۔ اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوئے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف جنگی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے سعودی ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے۔ اختتامی تقریب میں بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ اور دیگر خلیجی ممالک کے وزرا بھی شریک ہوئے۔ شمشیر عبداللہ نامی جنگی مشقوں میں سعودی فوج کے زمینی دستوں ، لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.