30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:37
حامد میر حملہ کیس، تحقیقاتی کمیشن تیسرے روز بھی کارروائی کریگا
جیو نیوز - کراچی…معروف صحافی اور جیونیوزکے سینئر اینکر حامد میر پر حملے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن کاآج تیسرا اجلاس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہو گا۔ گزشتہ روز جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اقبال حمید الرحمان پر مشتمل تین رکنی انکوائری کمیشن کے روبرو سینئرصحافی حامد میر کے بھائی عامر میر نے اپنا بیان قلم بند کرایا ،آج تحقیقاتی کمیشن کی تیسری سماعت ہوگی۔کمیشن کی جانب سے اخبارات میں اشتہار بھی شائع کرایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص واقعے سے متعلق گواہی اور مواد دیناچاہتا ہے تو وہ کمیشن سے رابطہ کرسکتا ہے ، گواہی دینے والے کا نام ظاہر نہیں کیا جائے گا۔کمیشن کے پہلے اجلاس میں آئی جی سندھ ،ڈی جی رینجرزاور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کی جانب سے حامد میر پر حملے اور تفتیش سے متعلق رپورٹیں پیش کی گئی تھیں۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق انکوائری کمیشن دو مئی تک کراچی رجسٹری میں کارروائی کرے گا۔