30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:9
بدین:ہندو زائرین کی بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 41 مسافر زخمی
جیو نیوز - بدین … بدین میں ہندو زائرین کی بس الٹنے سے 16خواتین اور 9 بچوں سمیت 41 مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ پٹیَل کے قریب بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ زائرین کراچی سے علی بندر کے قریب درگاہ ماٹی ڈھاکن جارہے تھے کہ بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ حادثے میں سے16خواتین اور9 بچوں سمیت41 مسافر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول اسپتال بدین منتقل کردیا گیا ہے۔