30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:30
جسقم کی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال
جیو نیوز - حیدرآباد…جسقم کے رہنمامقصود قریشی اور سلیمان ودھو کے قتل کامقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف جسقم کی اپیل پرسندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال جبکہ سندھ ،مہران اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل ہے۔ حیدرآباد ،جامشورو، سکھر،نواب شاہ ، دادو، جیکب آباد ،لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں جئے سندھ قومی محاذ کے اپیل پر ہڑتال کی جار ہی ہے۔ ان علاقوں میں صبح سویرے کھلنے والی دکانیں ، پیٹرول پمپ بند ہیں۔ اندرونِ شہر اور بیرون جانیوالی تمام ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہے۔ ہڑتال کے باعث سندھ ،مہران اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل معطل ہے۔ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے آج یونیوسٹی میں بی ایس نرسنگ کا ہونیوالا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے ، جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد کیا جائے گا۔ جسقم رہنمامقصود قریشی اور سلیمان ودھو 21مارچ کو نوشہروفیروز کے علاقے بھریا میں کار میں پراسرار طور پر آگ لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔