تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:57

کراچی:میمن گوٹھ لنک روڈ سے4 افراد کی لاشیں برآمد

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے میمن گوٹھ لنک روڈ سے4 افراد کی ہاتھ پاوٴں بندھی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں لنک روڈ سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں سرپر گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے، لاشوں کے قریب سے9 ایم ایم اور ٹی ٹی کے خول ملے ہیں۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوری طور پر لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.