تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:14

تمام ادارے ملکرنظام کی کامیابی کیلیے کوشاں رہیں،آرمی چیف

جیو نیوز - راولپنڈی…چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افواج ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلیے ہمیشہ کام کرتی رہیں گی،تمام ادارے ایک دوسرے کے ساتھ ملکرنظام کی کامیابی کیلیے کوشاں رہیں،لازم ہے کہ قائداعظم کے دیئے گئے سنہری اصولوں کو یادرکھاجائے،افواج پاکستان جمہوریت کے استحکام،آئین اورقانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہیں۔پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ان خیالات کا اظہار بدھ کی شب جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقدہ یوم شہداکی تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا ،جنرل راحیل نے کہا کہ حالیہ سالوں میں بلوچستان سے20ہزارجوانوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی ہے ،سوات اورفاٹاکے عوام کی گھروں تک واپسی اوربحالی کیلیے افواج کاکردارنمایاں رہاہے،افواج پاکستان نے دفاع وطن کے فریضے کے علاوہ فلاح وبہبودکیلیے بھی کرداراداکیا،ہمارے سپوت قومی سلامتی کیلیے قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے،جنرل راحیل نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ اپنی افواج کاساتھ دیاہے،پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے اورامن کیلیے ہراقدام کی حمایت کرتی ہے،پاک فوج دشمنوں کے عزائم کوناکام بنادیگی،پاکستان کے استحکام کیلیے ان کاکردارناقابل فراموش ہے،انھوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے جذبے کوسلام پیش کرتے ہیں،آرمی چیف نے میڈیاکی قربانیوں کوسراہا اور کہا کہ میڈیاکی آزادی اورذمہ دارانہ صحافت پریقین رکھتے ہیں،انھوں نے شہداء خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوش نصیب ہیں ہمارے وہ ساتھی جنھیں شہادت نصیب ہوئی،شہدا کاخون رائیگاں نہیں جانے دیاجائیگا،افواج پاکستان خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،ملک کی سلامتی کودرپیش خطرات پرنظررکھے ہوئے ہیں،بحیثیت قوم شہدا کے لواحقین کیساتھ کھڑے رہیں گے،آج کا دن پاک سرزمین کی حفاظت کیلیے تجدیدعہدوفابھی ہے،شہادت ایک عظیم رتبہ ہے، افواج جذبہ شہادت سے سرشارہیں،ہماراملک انتہائی اہم مقام پرکھڑاہے،مشکلات کے باوجودپاکستان اپنے استحکام اورخوشحالی کی منزل کی طرف گامزن ہے۔کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور یہ اہم بین الاقوامی مسئلہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.