30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:15
پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے مفید ماحول فراہم کر رہے ہیں،نواز شریف
جیو نیوز - لندن …وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسائل درپیش ہیں انھیں حل کرنے کیلیے پرعزم ہوں،پاکستان کو خوشحال اور تحمل مزاج ملک بنانا چاہتے ہیں،پاکستان میں 100 سے زائد برطانوی کمپنیاں کام کر رہی ہیں،پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے مفید ماحول فراہم کر رہے ہیں،ہم برطانیہ کی طرف سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں،وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار یہاں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔انھوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہا ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سارے مواقع ہیں۔ایک سال میں معیشت کی بہتری کیلیے اقدامات کیے ۔وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی بحالی کیلیے اصلاحات کیں اور نئی پالیسیاں متعارف کرائیں۔پاکستان اور برطانیہ معاشی تعاون کے فروغ کیلیے پرعزم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہورہا ہے۔اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔توانائی کے بحران کا حل اور معاشی ترقی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔