تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:28

لاہور ائیر پورٹ کے قریب کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

جیو نیوز - لاہور…لاہور ائیر پورٹ کے قریب کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو کے مطابق لاہور ائیر پورٹ عسکری 10 فلیٹس کے نزدیک ایک تیزر رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہو گیا۔ جنہیں طبی امداد کے لیے سروسزاسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے نامعلوم کار سوار کی تلاش شروع کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.