تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:29

کراچی :عباسی شہید اسپتال ،غلط انجکشن لگانے پر ایم ایس سمیت5 ڈاکٹر معطل

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں عباسی شہید اسپتال میں زخمی کو مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے کے معاملے پر ایم ایس سمیت پانچ ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز عباسی شہید اسپتال کراچی میں مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی گئی ،مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثے کا زخمی آئی سی یو میں زیر علاج مریض کو مبینہ طور پر غلط انجکشن لگا یا گیا جس سے مریض کی حالت مزید خراب ہوگئی،سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز نے مبینہ طو ر پر غفلت برتنے پر ایم ایس عباسی شہید استپال سمیت پانچ ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا جبکہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے ڈاکٹر وقار کاظمی کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،کمیٹی تین سے چار روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ دے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.