1 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:45
آئین کی اسلامی شقوں پر عمل درامد کروایا جائے،پروفیسر ابراہیم
جیو نیوز - پشاور…جماعت اسلامی کے رہنما اور طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ آئین کی اسلامی شقوں پر عمل درامد کروایا جائے ، طالبان سے آئین تسلیم کروانے کا یقین دلاتے ہیں۔ پشاور میں قبائلی امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرابراہیم نے کہا کہ اصل فریق فوج چاہے تو مذاکرات کامیاب ہوسکتے ہیں،فوج اورطالبان دونوں سے مذاکرات کامیاب کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے اصل فریق طالبان اورفوج ہیں، ان سے بندوق رکھنے کی منت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی اسلامی شقوں پرعمل درآمد کرایا جائے، طالبان سے آئین کوتسلیم کرانے کایقین دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقدس مہینے کے احترام میں دونوں اطراف سے جنگ بندی کا اعلان کیاجائے۔ پروفیسرابراہیم نے کہا کہ عدلیہ آئین کا بہت بڑا حصہ ہے، فاٹا کے عوام عدلیہ کے ثمرات سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے طالبان اور حکومتی کمیٹی کی ایک ملاقات کرائی، جس میں اعتماد سازی کا عمل شروع ہوا۔