تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:17

سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کی طبیعت خراب

جیو نیوز - لاہور…پیپلزپارٹی کے سینئروائس چیئرمین اورسابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو طبیعت خراب ہونے پر لاہور کے ایک نجی اسپتال میں لایا گیا،جہاں انہیں ڈرپ لگائی گئی، کچھ دیر بعد طبیعت بحال ہونے پرانہیں گھر بھیج دیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو گلے میں انفیکشن تھا،گرمی کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور بلڈ پریشر کم ہو گیا، انہیں فوری طور پرنجی اسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے بنیادی کلینیکل ٹیسٹ کرائے اور ڈرپ لگائی، سید یوسف رضا گیلانی کو کچھ دیر تک اسپتال میں رکھا گیا، بعد میں طبیعت بحال ہونے پر انہیں گھر بھیج دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے سید یوسف رضا گیلانی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.