1 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:49
پاکستان آگے بڑھتا ہوا خوشحال ملک ہے،وزیراعظم نوازشریف
جیو نیوز - لندن…وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان آگے بڑھتا ہوا خوشحال ملک ہے،موجودہ اقتصادی پالیسیوں کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے ان خیالات کا اظہار لندن میں برطانوی بینک کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ برطانوی بینک کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں گے اور اپنے بینک کی مزید شاخیں قائم کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ موجودہ اقتصادی پالیسیوں کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں،معیشت کی شرح نمو جلد 6 فیصد ہوجائے گی، نجی شعبے کو اب بینکوں سے زیادہ قرضے دستیاب ہیں،پاکستان آگے بڑھتا ہوا خوشحال ملک ہے۔