تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:55

انتخابات کے دوران توانائی بحران حل کیلیے وقت نہیں دیاتھا،نواز شریف

جیو نیوز - لندن…وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین توانائی کے شعبے میں25ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریگا۔بجلی کی کمی پربتدریج قابوپارہے ہیں،صورتحال جلدبہترہوگی،ترقی یافتہ ملک بننے کیلیے سیاسی قیادت کواجتماعی دانش بروئیکارلاناہوگی،پاکستان کے مسائل کاحل میری ذاتی ذمہ داری ہے،پاکستان سے اندھیرے ختم ہوں گے،پاکستان میں جلدروشنیاں ہوں گی،پاکستان کے مسائل نہ کوئی اکیلا حل کرسکتاہے ،نہ کوئی کوشش ہونی چاہیے،پاکستان کے مسائل ایک جماعت یاشخصیت حل نہیں کرسکتی،برطانیہ نے پاکستان کوتوانائی کے شعبے میں مددکی پیشکش کی ہے،مسائل کے حل کیلیے حکومت،سیاستدانوں،فوج اورمیڈیاکومربوط کوششیں کرناہونگی،میں نے انتخابات کے دوران توانائی بحران کے حل کیلیے کوئی سال نہیں دیاتھا،انتخابی مہم کے دوران کہاتھاکہ ہم توانائی بحران سے نمٹیں گے، وزیراعظم نے کہا کہ آیندہ10سال میں گزشتہ65سال سے زیادہ بجلی پیداکرینگے،توانائی بحران کے حل کیلیے کوششیں کررہے ہیں،پاکستان کودوبارہ روشنیاں دیں گے،گڈومیں750اوراچ میں450میگاواٹ بجلی کے منصوبے شروع کیے،چین نے توانائی بحران کے خاتمے اورنئے منصوبوں میں مددکی،بجلی کے منصوبوں پرآیندہ چندسال میں3ارب روپے خرچ کیے جائیں گے،پاکستان میں امن وامان کی خراب صورتحال سے نمٹناہے،وفاقی اورصوبائی حکومتیں قیام امن کیلیے کوشش کررہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.