2 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:29
سینئر صحافی حامد میرانکوائری کمیشن کے روبرو پیش
جیو نیوز - کراچی…سینئر صحافی حامد میر انکوائری کمیشن کے روبرو پیش ہوگئے، وہ عدالتی کمیشن کو اپنا بیان قلم بند کرائیں گے۔جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اقبال حمید الرحمان پر مشتمل تین رکنی انکوائری کمیشن کی آج بھی کراچی رجسٹری میں کارروائی جاری ہے۔سینئر صحافی حامد میر اپنا بیان قلم بند کرانے وہیل چیئر پر کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔انکوائری کمیشن کے روبرو حامد میر کے بھائی عامر میر نے اپنا بیان قلم بند کراچکے ہیں جبکہ انکوائری کمیشن میں پولیس ، رینجرز، آئی بی اور دیگر اداروں کی رپورٹ بھی جمع کرائی جا چکی ہیں۔