2 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:34
کراچی میں خونی بھیڑیے کارکنوں کا شکار کررہے ہیں،الطاف حسین
جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں خونی بھیڑیے ایم کیو ایم کے کارکنوں کا شکار کررہے ہیں، معصوم نوجوانوں کی بوٹیاں کھاکر ہڈیاں ویرانوں میں پھینکی جارہی ہیں۔الطاف حسین نے یہ بات رابطہ کمیٹی اور حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور ٹنڈو الہ یار کی زونل کمیٹیوں کے ارکان سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل سراسر ظلم اور بربریت ہے، جو لوگ یہ ظلم کررہے ہیں، ان پر اللہ کا عذاب نازل ہوگا، دہشت گرد فوج، ایف سی اورپولیس کے جوانوں کے گلے کاٹ رہے ہیں،ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بجائے ایم کیوایم کے کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔