2 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:47
حامد میر قاتلانہ حملے کے بعد پہلی بار منظر عام پر
جیو نیوز - کراچی…حامد میر قاتلانہ حملے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں۔ جیو نیوز کے سینئراینکر حامد میرکی قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد پہلی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں زخمی حامد میر کے ہوٹل سے سپریم کورٹ جانے کے خصوصی مناظر دکھائے گئے ہیں۔گزشتہ روز حامد میں کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہونے کیلئے ان کے اصرار پر اسپتال سے فائیو اسٹار ہوٹل میں منتقل کیا گیا تھا جہاں سے آج وہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوئے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ حامد میر اور ان کے بھائی عامرمیر ہوٹل سے سپریم کورٹ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے نکلے ہیں، حامد میر وہیل چیئر کے ذریعے ہوٹل سے باہر آئے،انہیں 2میڈیکل بیگ بھی لگے ہوئے تھے۔اس موقع پر حامد میر نے غلاف کعبہ اور روضہٴ رسولﷺ کی چادر اوڑھی ہوئی تھی، دوران سفر حامد میرمسلسل درودشریف کا وردکرتے رہے، حامد میر کو سہارے کے ذریعے کھڑا کرکے گاڑی میں بٹھایا گیا، تکلیف کی شدت حامد میر کے چہرے سے عیاں تھی۔