2 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:35
پیمرا نے جیو کو لائسنس دیا تھا، تب تو وہ غدار نہیں تھا، عاصمہ جہانگیر
جیو نیوز - لاہور…ممتاز قانون داں عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پیمرا نے جیو کو جب لائسنس دیا تھا، تب تو وہ غدار نہیں تھا۔لاہور میں ویمن جرنلسٹ کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ جیو پر آج الزامات لگائے جارہے ہیں، پیمرا نے جیو کو جب لائسنس دیا تھا، تب تو وہ غدار نہیں تھا۔