2 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:51
گوجرانوالہ کے مظاہرے میں شریک کئی طالبات بے ہو ش
جیو نیوز - گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں گورنمنٹ آر آئی اسلامیہ ایلیمنٹری اسکول کو خالی کرانے کے نوٹس پر اسکول کی طالبات اور ٹیچرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے کے دوران سخت گرمی میں متعدد بچیاں بے ہوش ہوگئیں۔ چمن شاہ روڈ پر واقع گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول کی بچیوں اور ٹیچرز نے جی ٹی روڑ پر احتجاج کیا۔طالبات نے ہاتھوں میں اسکول کی عمارت خالی کرانے کے خلاف بینرز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے ۔مظاہرہ کے دوران سخت گرمی کے باعث متعدد بچیاں بے ہوش بھی ہوگئیں۔ طالبات کا کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف مبینہ طور چند بااثر افراد کے ساتھ مل کر اسکول کی عمارت کو خلالی کراکے کسی نجی اسکول کے مالک کو لیز پر دینا چاہتا ہے۔ اسکول میں 12 سو زائد طالبات زیر تعلیم ہیں، لہذا وزیر اعلیٰ پنجاب سے انکے اسکول کی عمارت خالی نہ کرائی جائے، غریب بچیاں کہاں پڑھنے جائیں گی دوسری طرف اسکول کی ہیڈ مسٹریس کا کہنا ہے کہ 2012 ضلعی حکومت نے اس عمارت میں اسکول کو منتقل کیا تھا۔ محکمہ اوقاف کی طرف سے ملنے والے نوٹس کے بارے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ۔