2 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:12
طالبان سے مذاکرات میں فوج کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ، وزیرداخلہ
جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکراتی عمل میں حکومت اور فوج کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ،پیر کووزیراعظم کورپورٹ دوں گاکہ اس تماشے کے ماحول میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔ چوہدری نثارکا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات میں دیرحکومت کی طرف سے نہیں ہوئی، حکومت سنجیدہ ہے، یہ بہت حساس اور گمبھیر مذاکرات ہیں، ایک لفظ آگے پیچھے کرنے سے مشکلات ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کا کام معاونت تھا وہ روزانہ جلسے کر رہے ہوتے ہیں، مذاکراتی عمل میں حکومت اور افواج پاکستان کی جانب سے نہ پہلے کوئی رکاوٹ تھی اور نہ آج ہے، طالبان کے ساتھ مذاکرات میں نہ پہلے ڈیڈلاک تھا نہ آج ہے۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم سے کہوں گا کہ کھینچا تانی کے ماحول میں مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھایا جاسکتا، گزشتہ 2مہینوں میں کئی دن گزر گئے اور دھماکا نہیں ہوا، اس کا ایک پس منظر ہے، قیام امن کا واحدراستہ مذاکرات ہی ہے، مثبت پیش رفت ہوئی ہے، دہشت گردی میں واضح کمی آئی ہے، اس سے پہلے کسی سویلین حکومت کو مذاکرات کی نہ توفیق ہوئی اور نہ موقع ملا۔