تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:22

اندرونی اور بیرونی قوتیں مذاکرات کو سبوتاژکرناچاہتی ہیں،مولانا سمیع الحق

جیو نیوز - پشاور…جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ اندرونی اور بیرونی قوتیں مذاکرات کو سبوتاژکرناچاہتی ہیں،مذاکراتی کمیٹیوں کی 5 مئی کو طالبان کے ساتھ براہ راست ملاقات متوقع ہے۔ مولانا سمیع الحق کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات سے ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، مذاکرات کی ناکامی اور آپریشن کی صورت میں ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے اپیل کی کہ فوج اور طالبان دونوں بندوقیں رکھ کر مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.