تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:10

آئندہ چند برسوں میں بجلی، گیس کامسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم کردینگے؛ وزیراعظم

جیو نیوز - لندن…وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ چندسالوں میں بجلی اورگیس کامسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیں گے، بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہورہاہے، چند ماہ میں بہتری دیکھیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ توانائی بحران کے حل کاٹائم فریم نہیں دے سکتاتاہم مجھ پربھروسارکھیں۔ ان کا کہا تھا کہ پیپلزپارٹی سے اختلاف تھامگر کوئی کام خلاف قانون نہیں کیا، ہم نے کبھی ریلیوں اور احتجاج سے پیپلزپارٹی کی حکومت گرانے کی کوشش نہیں کی، پاکستان سے شدت پسندی ختم کرنا چاہتے ہیں، افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے جمہوریت ہی واحد راستہ ہے، ملک کوبہت سے چینلجز کاسامناہے تاہم معیشت بہترہورہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.