تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:15

ملک بھر میں بجلی کی اعلانی اور غیر اعلانی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کا جینا دشوار

جیو نیوز - لاہور…ملک بھر میں جاری بجلی کی اعلانی اور غیر اعلانی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا دشوار کردیا ہے۔بجلی کی ستائی عوام کا سڑکوں پر احتجاج کاسلسلہ جمعے کو بھی جاری رہا۔ ملک بھر میں ایک طرف گرمی اپنا اثردکھا رہی ہے جس سے شہری بے حال ہیں تودوسری طرف بجلی کی آنکھ مچولی نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ملک کاکوئی ایسا شہر نہیں جہاں کئی کئی گھنٹوں کی اعلانی اور غیر اعلانی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان نہ ہوں۔شہروں میں 12سے 14 گھنٹوں تک لوگ بجلی سے محروم رہتے ہیں۔دیہی علاقوں میں صورتحا ل اور بھی خراب ہے جہاں بجلی بندرہنیکا دورانیہ 16سے 18 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث گھریلواورکاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔کئی علاقوں میں ٹیوب ویل بند ہونے سے لوگ پانی کو ترس گئے ہیں۔خیبر پختونخوا ہویاپنجاب،سندھ ہو یا بلوچستان ، آزاد کشمیرہویا گلگت بلتستان، بجلی کی بندش کیخلاف شہری خون تو جلاہی رہے ہیں لیکن صبر کا پیمانہ لبریز ہوتو سراپا احتجاج بن جاتے ہیں اورواپڈا کے خلاف نعرے لگاکراپنے دل کی بھڑاس نکالنے سڑکوں پرآجاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.