تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:19

مذاکرات میں مشکلات کا سامنا ہے،پروفیسرابراہیم

جیو نیوز - اسلام آباد…طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابرہیم نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات میں مشکلات کا سامنا ہے،لیکن طالبان رابطہ کار کمیٹی مذاکرات میں سنجیدہ ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں کہ مذاکرات آگے کی طرف بڑھیں، پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات میں مشکلات کا سامنا ہے۔حکومتی مذاکراتی کمیتی توڑنے سے متعلق پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اختیار حکومت کے پاس ہے، پہلے بھی کمیٹی بنائی گئی اور توڑی گئی لیکن طالبان رابطہ کار کمیٹی کی کوشش رہے گی کہ ان حالات میں بھی مذاکرات کامیاب ہوں،انہوں نے بتایا کہ اگلی ملاقات کے لئے جگہ اور وقت کا تعین نہیں ہوا ہے اورطالبان قیادت سے رابطے جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.