تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:40

ایم کیوایم کے الزامات کو سنجیدہ لے رہے ہیں ،ترجمان رینجرز

جیو نیوز - کراچی…سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے الزامات کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز نے ایک بیان میں کہا کہ رینجرز اہلکار قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کارروائی کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے لا پتا کارکنان کے قتل کے حوالے سے الزامات کو رینجرز سنجیدہ لے رہی ہے۔ جبکہ ڈی جی رینجرز نے ہلاکتوں کے الزامات کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹاسک بھی دیا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ رینجرز تمام سیاسی جماعتوں کے جائز اور قانونی مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.