3 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:28
جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے ریٹائرڈ ملازمین کا پنشن بْکس جلانے کا اعلان
جیو نیوز - ٹانک…جنوبی وزیرستان اور ضلع ٹانک کے عمررسیدہ ریٹائرڈ ملازمین نے پنشن کے حصول میں مشکلات کی وجہ سے پنشن بْکس جلانے کا اعلان کیا ہے،جنوبی وزیرستان ،نیم قبائلی علاقے جنڈولہ اور ضلع ٹانک کے 18 ہزار سے زائد عمررسیدہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کیلیے صرف ایک نیشنل بینک ٹانک میں قائم ہے ،جہاں بے حد رش کے باعث ملازمین سخت دھوپ میں قطار میں لگے اپنی باری کا انتظار کرتے رہتے ہیں ،ان میں اکثریت سیکیورٹی فورسز سے ریٹائرڈ ملازمین کی ہے،انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں مزید بنک کھولنے کا اعلان کریں،ورنہ وہ اجتماعی طور پر اپنی پنشن بْک جلادینگے۔