تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:28

مظفرگڑھ میں دریائے سندھ کا کٹاوٴ شدید،کئی بستیاں دریا بْرد

جیو نیوز - مظفرگڑھ…مظفرگڑھ میں دریائے سندھ کاکٹاوٴ شدت اختیار کرگیا ہے۔ بڑا زرعی رقبہ اور کئی بستیاں دریا برد ہو گئی ہیں،دریائے سندھ کے بیٹ کے علاقے شدید دریائی کٹاوٴ کا شکار ہیں ،روزانہ کئی فٹ رہائشی اور زیرکاشت رقبہ کٹاوٴ کی زد میں آرہا ہے ،د ریائی کٹاوٴ کی وجہ سے متعد د بستیاں، درجنوں مکانات ، فصلیں اور علاقے کا تاریخی قبرستان بھی دریا برد ہو چکا ہے،اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے علاقے میں سپر بند تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.