3 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:4
بالائی علاقوں ،بلوچستان اورسندھ کے زیریں علاقوں میں بارش کاامکان
جیو نیوز - اسلام آباد… ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی سے لوگ پریشان ہیں ، محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدت میں کمی آنے کاامکان ہے۔سندھ میں چلچلاتی دھوپ نے شہریوں کو پسینے پسینے کررکھاہے ، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کے باعث معمولات زندگی متاثر ہیں، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے ، چترال اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان ،کشمیر،راولپنڈی ،مالاکنڈ ،ہزارہ ،کوئٹہ، ژوب، مکران، سکھراور لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ، جبکہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔