تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:59

اسلامی تعاون تنظیم کا جاں بحق ہونے والے صحافیوں کو خراج عقیدت

جیو نیوز - جدہ…اسلامی تعاون تنظیم نے یوم آزادی صحافت کے موقع پر دنیا بھر میں پیشہ ورانہ ذمے داریوں کی ادائیگی کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے ایک بیان میں سخت مشکل حالات اورجنگی صورتحال میں اپنی ذمے داریاں اداکرتے ہوئے قتل کیے جانے والے صحافیوں کوخراج عقیدت پیش کیا ہے اورصحافیوں کے قتل کی شدیدمذمت کی ہے۔ بیان میں کہاگیاہے کہ 2013ء میں دنیا بھر میں 108صحافیوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا۔عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر دنیا بھر کے ممالک صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے قواعد و ضوابط کو قانونی شکل دیں اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.