4 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:49
ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہلاکت میں پولیس بھی ملوث ہے، عبدالحسیب
جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عبدالحسیب خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہلاکت میں جہاں رینجرز اہلکار ملوث ہیں وہیں پولیس بھی پیچھے نہیں۔ ایم کیو ایم کے دیگر رہنماوٴں کے ہمراہ جناح اسپتال کراچی میں گزشتہ روز گلزار ہجری میں مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی کارکن کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالحسیب خان کا کہنا تھا کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں ذاتی عناد کی بنا پر کارکنوں کو قتل کررہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا احتساب کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کارکنوں کے قتل میں ملوث اہلکاروں اور اداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔