تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:29

لاہور:گھی کے گودام میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں ہنجروال کے علاقے میں گھی کے گودام میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ہنجروال میں واقع یوٹیلیٹی اسٹور کے گھی کے ایک بڑے گودام میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو کی کوششیں شروع کر دیں۔بتایا گیاہے کہ آگ لگنے سے لاکھوں روپے کے گھی کے ڈبے ضائع ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.