تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:16

تھرپارکر: مہلک بیماری سے ایک ہفتے میں32مور ہلاک

جیو نیوز - تھرپارکر…رانی کھیت نے تھرپارکرکے حسن کو ایک بار پھر گہنادیا ہے، مزید پانچ موراس جان لیوابیماری کی زد میں آگئے،ایک ہفتہ میں ضلع بھر میں مرنے والے موروں کی تعداد32 ہوگئی۔ذرائع محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تھرپارکر کے نواحی گاوٴں پابوہر میں رانی کھیت نے پانچ موروں کی جان لے لی ہے۔مقامی افرادنے دعویٰ کیاہے کہ مذکورہ گاوٴں میں اب بھی کئی مور اس بیماری کی زد میں ہیں۔محکمہ وائلڈلائف تھرپارکر کنزویٹر لجپت شرما کے مطابق بیمار موروں تحویل میں لیے گئے ہیں بیماری کی تشخص کے لئے لیباٹری ٹیسٹ کرائے جائیں گے، جبکہ ایک ہفتہ کے دوران ضلع بھر میں مہلک بیماری سے اب تک 32مورمرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.