تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:15

عمران خان اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے شور مچارہے ہیں،آفتاب شیر پاؤ

جیو نیوز - پشاور… قومی وطن پارٹی کے چئیرمین آفتاب احمد شیر پاؤ کا کہناہے کہ عمران خان سیاست سے نابلد ہیں۔ ایک سال گزرنے کے بعد انتخابات میں دھاندلی کا جیو نیوز کو مورد الزام ٹھہرانا سمجھ سے بالاتر ہے۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد شیر پاو کا کہنا تھا کہ عمران خان خیبر پختون خوا میں اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے شور مچارہے ہیں۔ عمران خان جیو پر انتخابات میں دھاندلی کے لیے سودا کرنے کے الزامات لگا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ان کے بچکانہ بیان سے ان کی سیاسی ناپختگی ظاہر ہوتی ہے۔ آفتا ب شیر پاؤ کا کہناتھا کہ اب تک جیو نیوز کو اچھا کہنے والے ایک دم سے اس کے خلاف کیوں ہوگئے قوم جان لے کہ عمران خان کیا کر رہا ہے انھوں نے کہا کہ عمران خان امن مذاکرات کے عمل کو بھی سبوتاژکرنا چاہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.