تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:17

گلگت ، کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور راولپنڈی ڈویژن میں بارش کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد…محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے کا امکان ہے،گلگت بلتستان، کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے،آئندہ 24 گھنٹوں میں کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، گوجرانوالہ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش جبکہ قلات، سبی، ڈی جی خان ملتان، بہاولپور ڈویژن میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے، گڑشتہ روز اسلام آباد میں پولن کی تعداد 992 فی مکعب میٹر رکارڈ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.