تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:14

جسٹس آف پیس کے ایف آئی آرکاٹنے کے حکم پر قانونی ماہرین حیران

جیو نیوز - اسلام آباد…جسٹس آف پیس کی جانب سے جیواورجنگ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے جانے کے بعد سے پولیس کے لیگل برانچ نے اسکے قانونی پہلووٴں پر غورشروع کردیا ہے۔ ان ماہرین کا کہنا ہے کہ جسٹس آف پیس نے ایف آئی آردرج کرانے کے احکامات کیسے دیے،جسٹس آف پیس کے پاس وہی شخص جاسکتاہے جوپولیس کے پاس جاچکاہو،ماہرین نے مزید کہا کہ جسٹس آف پیس نے تحقیقات کے بغیرکیسے کہہ دیاکہ جرم کاارتکاب ہواہے۔ایسے کیس میں تحقیقات پولیس ہی کرسکتی ہے۔پولیس لیگل برانچ اس بات پر بھی غور کررہی ہے کہ جوشہری یہ معاملہ جسٹس آف پیس کے پاس لے گیاوہ متاثرہ فریق بھی نہیں۔اورمتاثرہ فریق توپہلے ہی پیمراسے رجوع کرچکاہے۔دوسری جا نب ماہرین کا یہ بھی استدلال ہے کہ لاہور،اسلام آباداور سندھ ہائی کورٹس نے ایسی کئی درخواستیں مستردکردیں۔پولیس لیگل برانچ کے مطابق جیواورجنگ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات عدلیہ نے نہیں جسٹس آف پیس نے جاری کیے،یہ تاثرغلط ہے کہ عدلیہ کے احکامات کے باوجودایف آئی آرنہیں کاٹی گئی۔پولیس ماہرین اس بات پر بھی غور کررہی ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے فیصلہ جسٹس آف پیس کی حیثیت سے کیوں کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.