5 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:35
لاہور: گلشن راوی میں فائرنگ، 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق
جیو نیوز - لاہور…لاہور کے علاقے رستم پارک گلشن راوی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے ماں بیٹی سمیت 3 افراد کو قتل کر دیاگیا،گولیاں لگنے سے 6 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ آمنہ، اس کی 20 سالہ بیٹی ثناء اور رشتے دار شہزاد گھر کے باہر گلی میں کھڑے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،ماں بیٹی سمیت تینوں موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 سالہ بچہ اویس شدید زخمی ہو گیا۔ ایس پی اقبال ٹاوٴن ڈاکٹر فرخ کا کہنا ہے کہ مقتول شہزاد کی ملک گروپ کے ساتھ دیرینہ عداوت چلی آ رہی تھی،شہزاد کے بھائی پر ملک بگا کے بھائی کو قتل کرنے کا الزام ہے۔