تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:51

جنگ ، جیو اور عامر میر کیخلاف مقدمے کیلئے انتہائی قدم اٹھانے کی دھمکی

جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد میں جنگ ، جیو اور سینئر صحافی عامر میر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست گزار کی انتہائی قدم اٹھانے کی دھمکی، صحافیوں کے تابڑ توڑ سوالات کے بعد کھسیانا ہوگیا۔ اسلام آباد میں مارگلہ پولیس اسٹیشن کے سامنے ایک شخص نے جنگ، جیو اور عامر میر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے پولیس پر دباوٴ بڑھانے کے مختلف ہتھکنڈے اختیار کئے،ساتھ یہ دھمکی بھی دے ڈالی کہ اگر مقدمہ درج نہ کیا تو وہ انتہائی قدم اٹھائے گا۔ صحافیوں نے درخواست گزار سے پوچھا کہ وہ کس کے اشارے پر آیا ہے؟ اسے کس نے پیسے دیے ہیں؟ اور وہ ملک میں ہونے والے بڑے واقعات پر مقدمہ درج کرانے کیوں نہیں آیا؟ تاہم وہ کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دے سکا۔ جب اس کی توجہ اس جانب دلائی گئی کہ لاہور، اسلام آباد، سندھ اور پشاور ہائی کورٹ اس نوعیت کی درخواستوں کو پہلے ہی خارج کرچکی ہیں پھر اب اس پر اصرار کیوں؟ دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ وہ قانونی پہلووٴں کا جائزہ لینے کے لیے درخواست، لیگل برانچ کو بھیج چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.